اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الیوم السابع نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق نوری مالکی نے ٹی وی چینل پر اپنی ہفتہ وار بات چیت میں عراق ميں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عوامی رضاکار فورس کی تشکیل دیئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کام ميں شریک ہونے کے لئے بڑے پیمانے پر لوگوں نے اپنے ناموں کا اندارج کرایا ہے ۔ نوری مالکی نے دہشت گرد گروہوں کے خلاف متحد ہونے کے لئے تمام طبقات کے لوگوں سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام، الانبار کو دہشت گردوں کے ہاتھوں سے دوباہ واپس لینے کے لئے ایک اچھاموقع ہے ۔ صوبۂ الانبار ميں عراقی فوج کی کاروائی 21 دسمبر 2013 سے ، القاعدہ سے وابستہ، دہشت گرد گروہ داعش کو شکست دینے کے لئے شروع ہوئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲